مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ روس نے شام پر تین مغربی ممالک کے حملے کے بعد شام کو ایس 300 میزائل فراہم کرنے پر غور کا اعلان کیا ہے۔
روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے کچھ سال قبل بعض شرکاء کی درخواست پر شام کو ایس 300 میزائل دینے سے انکار کیا تھا لیکن امریکہ، فرانس اور برطانیہ کے شام پر حملے کے بعد شام کی سلامتی کے لئے تمام آپشنز پر غور کیا جارہا ہے جس میں شام کو ایس 300 دفاعی میزائل فراہم کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔
آپ کا تبصرہ